’’لوہیانوالہ کینال روڈ کی تعمیر کی جائے‘‘

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
’’لوہیانوالہ کینال روڈ کی تعمیر کی جائے‘‘

مکرمی! گوجرانولہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے روز بروز بڑھنے کی وجہ سے ٹریفک جام اور حادثات روز کا معمول بن چکا ہے روز کے ٹریفک جان اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے جی ٹی روڈ گوجرانوالہ بائی پاس اور اس کے مضافات کے علاقوں کے مکینوں کا معمولات زندگی سخت متاثر ہوتا ہے۔ میری حکومت پنجاب سے درخواست ہے کہ گوجرانوالہ جی ٹی روڈ کو متبادل روڈز نکال کر ٹریفک کے بے ہنگم دبائون کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں لوہیانوالہ نہر کے دونوں اطراف قلعہ دیدار سنگھ تک کارپٹ سڑک تعمیر کر کے گجرات آزاد کشمیر راولپنڈی سیالکوٹ سے حافظہ آباد، جنگ، چنیوٹ و سرگودھا کو جانے والی ٹریفک کو شارٹ کٹ مہیا کیا جا سکتا ہے اور اس طریقہ سے جی ٹی روڈ پر ہونے والی بے ہنگم ٹریفک سے بھی چھٹکارا پایہ جا سکتا ہے۔ یا رہے کہ یہ وہی لوہیانوالہ کینالہ روڈ ہے جس کے اوپر گوجرانوالہ میڈیکل کالج بنایا گیا ہے اور وہاں تک سڑک پہلے ہی بن چکے ہے اب اسے قلعہ دیدار سنگھ حافظہ آباد روڈ تک بڑھا کر جی ٹی روڈ گوجرنوالہ سے ٹریفک کا بہائو بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ (طیب علوی، شعبہ ابلاغیات، گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور)