معا شرے کی زیادتی اور عورت

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
معا شرے کی زیادتی اور عورت

مکرمی! عو رت خدا کی بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔عورت دنیاکے خو بصورت چہرہ کی ایک آنکھ ہے۔اس لئے عورت دنیا میں پیا ر محبت کا تاج محل ہے۔حیا ء کا مجسمہ ہے۔عورت ماں کے روپ میں رحمت ،بہن کے روپ میںشرافت،اور بیٹی کے روپ میں با وفا دوست ہو تی ہے۔عورت ایک ایسا پھول ہے جو نہ صرف سا ئے بلکہ د ھوپ میں بھی خو شبو پھیلا تا ہے۔عورتوں پر تشد دعا لمی مسئلہ ہے ۔پا کستان میں جب بھی خو اتین پر تشدد کا کو ئی وا قعہ ہو تا ہے تو پو ری دنیا میں ہما ری بد نا می ہو تی ہیں۔ہم خو ش نصیب ہے کہ اسلام نے عو رتوں کو انکے بنیا دی حقو ق سے نوازا۔اسلام عو رت کو اہم اور خا ص تر جیح دیتا ہے۔جب اسلا م آیا تو عو رت کو اپنا  مقا م اورا صلی درجہ مل گیا۔معا شرے میںعورت کی حیثیت دیکھتے ہیں تواس کے الٹ دکھا ئی دیتی ہے اور جب حقوق دینے کی با ت آتی ہے تو   غیر ت کے نا م پر قتل کر دیا جا تا ہے۔  (عا ئشہ منہا ج)