پولیس کلچر

مکرمی! پولیس میں اہم فرض امن وامان کی ضمانت ہے ۔ گلی گلی میں سات سات قتل ہو رہے ہیں اور پولیس تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ جس پر نتیجہ لاقانونیت نکلتا ہے میں یہ کہتا ہوں کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب محکمہ پولیس کو سرے سے ہی ختم کر دیں تو شاید اس ملک سے لاقانونیت بدعنوانی جیسے قبیح جرائم کا خود بخود خاتمہ ہو جائے۔ اب حکومت جناب کی ہے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ ہم کو ایسا نظام پولیس دیں جو منصفانہ ہو۔ اگر پولیس ہم عوام کو اعتماد میں نہیں لے سکتی تو دہشت گردی، جرائم وغیرہ کے خاتمے میں ہم عوام پولیس پرکیسے اعتماد کرینگے۔ وزیراعلیٰ صاحب پولیس کو درست کریں محکمہ پولیس میں اچھے انصاف پسند، اچھے اخلاق والے ، تعلیم یافتہ افسر لائے جائیں۔ ایسا انصاف دیا جائے جو مظلوم کو انصاف سے اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر اسلام اور قانون کا بول بالا کریں اگر جھوٹا مقدمہ درج ہوو تو SHO کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے ۔(مزمل شاہ ولد محمد الیاس شاہ، سکنہ حویلی بہادر شاہ تحصیل شور کوٹ ضلع جھنگ)