مانسہرہ میں ہوائی اڈہ تعمیر کیا جائے

مکرمی! آج جب کہ چاند پر جانے کی بات پرانی ہو چکی ہے اور لوگ سمندروں کی تہہ میں راستے اور عالی شان ہوٹل اور عمارتیں تعمیر کر رہے ہیں خیبر پختونخواہ کے ضلع ہزارہ میں انگریز کے دور میں بنی ہوئی ریلوے لائن قیام پاکستان سے آج تک ایک انچ بھی حویلیاں سے آگے نہیں بنائی گئی۔ زیادہ نہیں تو حویلیاں سے مانسہرہ تک ریلوے لائن بچھائی جائے اور مانسہرہ میں ہوائی اڈہ تعمیر کرکے ضلع ہزارہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔( محمد اکرم خان جدون ایڈووکیٹ لاہور )