ساندہ تا ائر پورٹ روٹ بحال کیا جائے

مکرمی ! لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس کا روٹ ساندہ کلاں تا لاہور ائر پورٹ گذشتہ کئی ماہ سے بند ہے۔ وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ کے کام کی وجہ سے روٹ کو بند کیا گیا ہے یہ پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد بس بحال کر دی جائے گی لیکن افسوس میٹرو بس پراجیکٹ عرصہ سے مکمل ہو چکا ہے اور میٹرو بسیں کامیابی سے چل رہی ہیں۔ مہربانی فرما کر اس روٹ کو فوراً بحال کیا جائے۔ (محمد عبدالرزاق توقیر ۔ ساندہ خورد، لاہور)