سپنوں کو تعبیر ملی ہے پاکستان کی صورت میں
من موہنی تصویر ملی ہے پاکستان کی صورت میں
پھولوں کو مہکتے دیکھو گلشن میں گلزاروں میں
پیار کے چشمے بہتے دیکھو فلک بکف پہاڑوں میں
اک سوہنی جاگیر ملی ہے پاکستان کی صورت میں
سپنوں کو تعبیر ملی ہے پاکستان کی صورت میں
آزادی سے جُڑا ہوا ہے سلسلہ ہر قربانی کا
پھر ہم کو دیدار ہوا ہے آج کی صبح سہانی کا
جذبوں کو تاثیر ملی ہے پاکستان کی صورت میں
سپنوں کو تعبیر ملی ہے پاکستان کی صورت میں
ہر جا بکھری بکھری لاشیں لہو بھرا دریاؤں میں
اپنے بچے مرتے دیکھیں حوصلہ تھا یہ ماؤں میں
پھر ایسی تقدیر ملی ہے پاکستان کی صورت میں
سپنوں کو تعبیر ملی ہے پاکستان کی صورت میں
کامرانی ملے ہمیشہ جذبوں اور جہادوں سے
ہم نے بھی منزل کو پایا اپنے اٹل ارادوں سے
آ کر خود تقدیر ملی ہے پاکستان کی صورت میں
سپنوں کو تعبیر ملی ہے پاکستان کی صورت میں
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024