’’پاکستان میں پانی کا بحران‘‘

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
’’پاکستان میں پانی کا بحران‘‘

مکرمی! پاکستان کے اندر جہاں میڈیا کا بول بالا ہے ہم آئے روز دیکھتے ہیں کہ پاکستان کے اندر طرح طرح کے پروجیکٹ شروع کئے جا رہے ہیں لیکن ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چالیس سال کے اندر ایک انتہائی شدید بحران آنیوالا ہے گیس اور بجلی کا بحران تو پہلے ہی پاکستان میں ہے لیکن پانی کا بحران سب سے شدید ہوگا اس صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود افسوس کی بات یہ ہے کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے نہ کوئی موثر حکمت عملی وضع کی گئی اور نہ کوئی مؤثر اقدام اٹھایا گیا پانی کے بحران سے ملک کے اندر نہ صرف لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا بلکہ ہماری زراعت پر بھی بہت برا اثر ہوگا کیونکہ ہمارے ملک کے اندر اکثر لوگ زراعت کے پیشے سے وابستہ ہیں حکومت کو چاہیے کہ پانی کے بحران سے بچنے کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی کرے اور زیادہ سے زیادہ ڈیم بنائے۔ (صالحہ رحمان لاہور)