’’نئے طاقتور ٹرانسفارمر فراہم کئے جائیں‘‘

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
’’نئے طاقتور ٹرانسفارمر فراہم کئے جائیں‘‘

مکرمی! میں رنگ محل حویلی میاں خان کی رہائشی ہوں ہمارے علاقے میں 200KV کے دو ٹرانسفارمر لگے ہوئے ہیں جن میں سے رہائشیوں کو بجلی فراہم کی جاتی ہے اور ناجائز تعمیر شدہ پلازوں کو بھی یہی سے بجلی فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسفارمرز اکثر خراب ہوجاتے ہیں۔ تاروں کی حالت نہایت بوسیدہ ہے اور تاروں کو گھروں کے سامنے سے گزارا گیا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی حادثہ ہو سکتا ہے۔ لہذا گزارش ہے ہمارے علاقے کو 400kv کے ٹرانسفارمر فراہم کئے جائیں اور ناجائز پلازوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ اپنے لئے ٹرانسفارمر کا انتظامی خود کریں۔(عائشہ مصطفی لاہور)