’’مسلمان سیرت طیبہ کی روشنی میں‘‘

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
’’مسلمان سیرت طیبہ کی روشنی میں‘‘

’’مسلمان سیرت طیبہ کی روشنی میں‘‘ پروفیسر ڈاکٹر حافظ زاہد علی کی اردو میں سیرت نبویؐ پر ایوارڈ یافتہ تصنیف ہے۔ کتاب 10ابواب پر مشتمل ہے جس میں ارکان اسلام، اخلاق و آداب، معاملات و اطوار، حقوق العباد، تعلیم، و تعلم، جہاد، رسول کریمؐ کے اسلوب دعوت و تبلیغ، برصغیر میں ورود اسلام، مسلمان فاتحین کی آمد اور اشاعت اسلام پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ عام فہم اور سادہ اسلوب میں مسلمانوں کے بارے میں مغرب کی غلط فہمیوں کو دور کیا گیا ہے۔ انتہائی عمدہ ٹائٹل کے ساتھ  بہترین کاغذ پر راحت پبلشرز کی شائع کردہ کتاب آزاد بک ڈپو اردو بازار سے بھی دستیاب ہے۔ (تبصرہ: شاہ نواز تارڑ)