نوجوان نسل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
نوجوان نسل

مکرمی! پاکستان کے موجودہ حالات پر نظر ڈالیں تو معلوم ہو گا کہ ہر جگہ جھوٹ، چوری، کرپشن رشوت جیسی بدکاریاں سرعام ہیں۔ شاید ہی کوئی ایسا ادارہ ہو گا جو ان تمام برائیوں سے پاک ہو۔ ہمارا ملک پاکستان دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جہاں قدرت  کی تمام تر نعمتیں مثلاً زرعی، مدنی، خوردنی اور دیگر قدرتی دولتوں سے مالا مال ہونے کے باوجود ترقی پذیر ممالک میں ہمارا شمار  ہے۔ ایسا کیوں کیا ہمارے ہاں ذہین طلبہ کی کمی ہے؟ ہماری نوجوان نسل کو اپنے ہی ملک میں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ  ہے کہ آج کا نوجوان بیرون ملک جانے کا خواہشمند ہے۔ جہاں جا کر وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے۔ میری حکومت سے پراثر اپیل ہے کہ مناسب حکمت عملی کی بدولت ایسا لائحہ عمل اپنایا جائے کہ ہمارا یہ قیمتی اثاثہ بیرون ملک جانے سے بچایا جائے اور ایسے  نئے پروجیکٹس کا انعقاد کیا جائے کہ نوجوان نسل کو اپنے ہی ملک میں خدمت کے بہترین مواقع مل سکیں۔ (ذیشان اشفاق۔ ایم اے ماس کمیونیکیشن پارٹ ii گورنمنٹ کالج ٹائون شپ لاہور )