کشمیرپر عملی اقدامات کیوں نہیں

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
کشمیرپر عملی اقدامات کیوں نہیں

مکرمی! اگر عراق‘ افغانستان‘ اسرائیل یا مشرقی تیمور کا معاملہ ہو تو سلامتی کونسل چند ہی دنوں میں اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیتی ہے اور UN کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے 27 ممالک کی مشترکہ افواج عراق اور افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجا ڈالتے ہیں جبکہ دوسری جانب کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے اور اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کا اختیار دینے کی حمایت میں منظور کردہ قراردادوں پر 65 سال گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا جا رہا کشمیریوں کی جدوجہد 65 سالوں سے جاری ہے اور اب تک تحریک آزادی میں لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کا قیمتی سرمایہ پیش کر چکے ہیں لیکن عالمی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسا کب تک رہے گا۔(اجالا شفیق قمر ٹاؤن شپ لاہور)