ضلع میانوالی میں بند ریل گاڑیوں کو چالو کیا جائے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
ضلع میانوالی میں بند ریل گاڑیوں کو چالو کیا جائے

مکرمی! گزشتہ دور حکومت میں محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں چلنے والی سینکڑوں ریل گاڑیوں کو بند کر دیا تھا۔ ضلع میانوالی میں برطانیہ دور سے چلنے والی واحد ریل گاڑی ماڑی انڈس جو کہ لاہور سے ماڑی انڈس چلتی تھی اس کو بھی بند کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں کندیاں سے سرگودہا چلنے والی ریل کار کے علاوہ ملتان سے راولپنڈی چلنے والی بلال ایکسپریس کو بند کر کے ضلع میانوالی کے عوام کو سفری سہولیات سے یکسر محروم کر کے دربدر کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ریلوے فوری حکم صادر کریں کہ وہ ریلوے کی بند گاڑیاں جو ضلع میانوالی کے عوام کو سفری سہولیات مہیا کرتی تھی ان کو دوبارہ چلا کر ضلع بھر کے عوام کی بے چینی اور سخت اضطراب کو دور کریں۔(سید لطف علی بخاری موچھ)