سودی کاروبار بند کیا جائے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
سودی کاروبار بند کیا جائے

مکرمی! از روئے قرآن و حدیث سودی کاروبار کرنا خالق کائنات اللہ رب العزت کے ساتھ کھلی جنگ کے مترادف ہے۔ قرآن و حدیث میں سود کی واضح طور پر ممانعت ہے اور یہ ہر حال میں جرم ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں سودی کاروبار کھلے بندوں جاری ہے جسے منافع کا رنگ دے کر مسلمانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ اور یہ ام احکام خداوندی اور فرمودات نبی محتشم جناب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا واضح مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں کئی برس پہلے عدالت عظمی سپریم کورٹ سود کو حرام قرار دے چکی ہے مگر افسوس کہ اس فیصلہ پر بدقسمتی سے آج تک عملدرآمد نہیں ہو سکا۔(ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ)