جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ صاحب کے تاثرات

مکرمی! محترم مرزا اسلم بیگ نے افسوس کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے کہ حکومت پاکستان اور ہمارے مقتدر اداروں نے امریکی فریب میں آ کر بلا سوچے سمجھے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا اور ان سوالات کا جواب تلاش کرنے کی کوشش ہی نہیں کی جو اس جھوٹ کو بے نقاب کر سکتے تھے۔جناب اسلم بیگ صاحب معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ یہ سوالات ہر پاکستانی محب وطن کی زبان پر ہیںنیز حکومت وقت سے نالاں بھی ہیں مگر جنرل صاحب جب ملکی قیادت ہی زرخرید ہو حکمرانوں کی نیت بے ایمان ہو جائے تو پھرکمیشن بنا کر تحقیق نہیں کروائی جاتی کیونکہ دوسری صورت میں آقا کی ناراضگی کے ساتھ ساتھ ڈالرز بند ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ (نیر صدف، دھرم پورہ، لاہور)