امریکہ کو صاف صاف بتا دو

مکرمی! پاکستا نی حکمرانو، فوجی سربراہو سب ملکر امریک کو صاف صاف بتا دو کہ ہم شمالی وزیرستان پر حملہ نہیں کریں گے ہم مذاکرات کریں گے، ایک دفعہ دو دفعہ بلکہ دس دفعہ اور ہر ممکن کوشش سے اپنے مسلمان بھائیوں کو منائیں گے، سمجھائیں گے اور انشاءاللہ اس مسلئے پر قابو پا لیں گے۔ ہم جنوبی وزیرستان کا آپریشن بھی بند کر رہے ہیں، ہم سوات کا آپریشن بھی ختم کر دیں گے اور مذاکرات کریں گے البتہ پورے ملک میں گڑ بڑ کرنے والی کالی بھیڑوں کو چن چن کر ختم کریں گے۔ لالچی، خود غرض بزدل اور کافر امریکیو اگر تم دہشت گردی ختم کرنے میں واقعی سنجیدہ ہو تو آﺅ ہمارے ساتھ مل کر کشمیر کی جنگ لڑو۔ آﺅ تمہیں اصلی دہشت گرد، تمہاری سگی چھوٹی بہن کے گھر لے چلیں۔ ان ہندوستانیوں پر ڈرون حملے کرو اور کشمیر کو آزاد کراﺅ، اس میں ہماری فوج ہی نہیں بلکہ پوری قوم تمہارے ساتھ جنگ میں شامل ہو گی۔ یاد رکھو اس ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ”امریکہ“ ہے اور امریکہ کے چمچے بھارت اور اسرائیل ہیں۔ امریکہ کو یہ بھی واضح کر دو کہ وہ ہماری پاک سرزمین پر بہت چکر نہ لگائیں بار بار ہمارے حکمرانوں سے ملنے نہ آئیں، اس سے عوام میں اشتعال بڑھتا ہے۔ (عمران، لاہور)