یہ وقت بھی گزر جائے گا

مکرمی! مغرب نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جو صف آرائی کی ہے وہ یہود و نصاریٰ کی کارستانیاں ہیں جس کی واضح مثال امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک بدبخت نے قرآن مجید کو جلا ڈالا۔ کبھی مسلمانوں پر دہشت گردی کے نام پر ظلم کے کوہ گراں ڈھائے جاتے ہیں اور کبھی ڈنمارک کے نجس کارٹونسٹ نعوذ باللہ آقائے دو جہاں کے خاکے بنا کر مسلمانوں کے خلاف اپنی بھڑاس نکالتے ہیں۔ ارئے مغرب کے تنگ نظر پادریو اسلام دنیا کہ وہ مذہب جس کو ابھی دنیا کے کونے کونے میں اپنی نورانی کرنیں پہنچانی ہیں۔ اسے تم کیسے ختم کر سکتے ہو۔ اسلامی ممالک کے حکمرانوں سنبھل جاﺅ۔ خدارا اپنی عزت، غیرت اور حمیت کو جگاﺅ۔ ہر اندھیری رات کے پیچھے اجالا ہوتا ہے۔ مسلمانوں غم نہ کرو یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
(سجاد خان بلوچ ایڈووکیٹ)