مذاق یا حکومتی نااہلی

مکرمی! ہفتے میں دو چھٹیاں اور گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنے کا 15اپریل سے حکومت نے فیصلہ کیا ہے لیکن ملکی حالات کا تقاضا تو یہ ہے کہ حکومت انرجی کے وسائل پیدا کرے اور قوم بغیر چھٹی کئے دن رات کام کرکے ملکی معیشت کو سہارا دے لیکن حکومت کے اس فیصلہ سے فائدہ کم نقصان زیادہ ہے۔ عوام کی حالت پر رحم کیا جائے۔ قوم کے ساتھ ہر سال یہ بھونڈا مذاق ہے۔ اس سے حکومت کی نااہلی چھپ نہیں سکتی۔
(فیاض قادری، تاج آرکیڈ، جیل روڈ لاہور)