E-11/4 میں واقع اسٹریٹ نمبر 11 کے مسائل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
E-11/4 میں واقع اسٹریٹ نمبر 11 کے مسائل

مکرمی : ہم آپ کے موقر روزنامہ کے ذریعے متعلقہ حکام کی توجہ اس امر کی طرف دلانا چاہتے ہیں کہ E-11/4 میں واقع اسٹریٹ نمبر 11 ،کہنے کو اس گلی میں رہنے والے اسلام آباد کے رہائشی ہیں لیکن عملی طور پر کسی ایسے گائوں کے رہنے والے ہیں جہاں نہ کوئی باقاعدہ سڑک ہے اور نہ سیوریج کا نظام۔ جب کبھی بارش ہوتی ہے تو یہ گلی پانی سے بھر جاتی ہے۔ جب پانی کا نکاس ہوتا ہے تو گلی میں مٹی اور کنکر کی ایک تہہ بچھی رہ جاتی ہے۔ مزید برآں اس گلی کے قریب میں کچھ شادی ہال ہیں جو کہ اپنا پانی اس گلی کی طرف موڑ دیتے ہیں۔ گٹر موجود ہیں لیکن ان پر بنے سوراخ بند ہو گئے ہیں۔ گلی میں جو خالی پلاٹ ہیں ان میں کوڑا کرکٹ جمع ہوتا رہتا ہے غرض کہ صفائی کا کوئی بہتر انتظام نہیں ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ مسائل تو کچھ اور بھی ہیں لیکن گلی کا فوری توجہ طلب مسئلہ ہے کہ گلی کے ساتھ ہی گوالوںنے گائے بھینسوں کے لیے بھاڑ لگائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بھیسوں کا تمام گوبرگندھے پانی سمیت گلی نمبر 11میں آتا ہے جو ہر وقت گلی میں بہتا رہتا ہے۔عرض ہے کہ اس ساری صورتِ حال کی وجہ سے گلی کے تمام رہائشی ذہنی طور پر پریشان ہیں۔ درخواست ہے کہ اس مسئلہ پر فوری توجہ دیتے ہوئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں اور ہمیںاس ذہنی پریشانی سے نجات دلائی جائے۔( اہل محلہ اسٹریٹ 11، سیکٹر E-11/ پولیس فائونڈیشن، اسلام آباد)