قبرستان میانی صاحب میں دشواریاں

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
قبرستان میانی صاحب میں دشواریاں

مکرمی ! قبرستان میانی صاحب میں اپنے عزیزوں کی قبور پر فاتحہ خوانی کے لئے بہت سی دشوارایوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جس میں جسمانی تکلیف کے علاوہ روحانی و ذہنی اذیت بھی اُٹھانا پڑتی ہے پھر اس پر طرّہ یہ ہے کہ اپنے عزیزوں کی قبروں تک پہنچنے کے لئے مسلمانوں کی قبروں کی پامالی و بے حرمتی ہوتی ہے جس کی وجہ سے سکون کے ساتھ فاتحہ خوانی نہیں کی جا سکتی ۔ باہر مین سڑک پر تو دیوار کا ہونا سمجھ میں آتا ہے لیکن قبرستان کے اندر جانے والے راستے کے دائیں بائیں جو دیواریں بنائی ہیںاُس میں قبروںپر جانے کے لئے کوئی راہ داری نہیں رکھی ۔ برائے مہربانی وقفہ وقفہ سے راہداری رکھیں اور دیوار سے بہتر جنگلا ہے۔

(حافظ منظوراحمد۔ لاہور)