’’تازہ ہوا کا جھونکا‘‘

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
’’تازہ ہوا کا جھونکا‘‘

مکرمی! لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد شہریوں کے لئے ہوا ایک تازہ جھونکا ہے۔ ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر گزشتہ 11 سال سے ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کا سلسلہ منقطع تھا۔ پاکستان میں امن عامہ کی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ امن عامہ کی بحالی کے ساتھ ہی ملک میں ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا جو ایک اچھی پیشرفت ہے۔ حکومت عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ہارس اینڈ کیٹل شو بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ (محمد ضیاء آفتاب  نیو گارڈن ٹائون، لاہور)