’’ارکان پنجاب اسمبلی نوٹس لیں‘‘

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
’’ارکان پنجاب اسمبلی نوٹس لیں‘‘

مکرمی! صوبہ پنجاب کے مختلف بڑے و چھوٹے شہریوں میں خونی دشمنیاں، عداوتیں نہ صرف ہزاروں زندگیوں کے چراغ گل کر چکی ہیں بلکہ کئی ہزار خاندانوں کے لاکھوں مرد و خواتین اور بچے موت کے خطرات میں زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔ وطن عزیز کو دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ، غربت، بیروزگاری جیسے مسائل کا سامنا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ دیگر مسائل پر توجہ نہ دی جائے اور ان کے اثرات اور دہشت گردی کو بڑھنے دیا جائے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اراکین پنجاب اسمبلی اپنے اپنے علاقوں کی دشمنیوں کے خاتمہ کے لئے اسمبلی میں آواز بلند کریں اور دشمنیوں پر کئے جانیوالے قتل عام کو روکنے کیلئے قرار دادیں پیش کریں۔ ایسے جرائم کا خاتمہ سخت سزائوں سے ممکن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی توجہ سے اپنے صوبہ کے مرد خواتین اور بچوں کو دشمنیوں سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔(شیر سلطان ملک، ماڈل ٹائون لاہور)