تحریک پاکستان جمہوری جدوجہد کی کہانی

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
تحریک پاکستان جمہوری جدوجہد کی کہانی

الحاج محمد حسین گوہر پچاس کے قریب کتابوں کے مصنف و مؤلف ہیں۔ تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک اور اب تعمیر پاکستان کیلئے انکی زندگی وقف ہے۔ انکی مقبول عام کتاب آزادی کی کہانی نے نئی نسل پر اپنے گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔ انکی یہ کتاب وطن عزیز میں جمہوری کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریگی۔ یہ کتاب خصوصاً طالب علموں کو نہ صرف جمہوریت کی شاہراہ پر گامزن کر دیگی بلکہ درس و تدریس کے میدان میں ممدومعاون ثابت ہو گی۔ 160 صفحات پر مشتمل یہ کتاب پبلیکیشنز نظریۂ پاکستان اکادمی‘ سید پلازہ چیٹر جی روڈ‘ اردو بازار لاہور نے شائع کی ہے جس کی قیمت 200/- روپے ہے۔ فون: 0300-9422434( تبصرہ: سلیم اختر)