شادی پر ہوائی فائرنگ ذمہ دار کون؟

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
شادی پر ہوائی فائرنگ ذمہ دار کون؟

مکرمی! پاکستان کی عوام کی اکثریت کو اگر کسی برائی سے روکا جائے تو وہ رکنے کی بجائے وہ کام دلیری سے کرتی ہے۔ اکثریت خدا اور رسولؐ کے احکامات پر بھی عمل نہیں کرتی۔ اس نے اپنے والدین یا بڑوں کا حکم کب مانتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا بیرون ممالک بھی امیج خراب ہو چکا ہے اور ہم گناہوں کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں۔ غیر مسلم مذاہب کی فضول رسموں کو مناتے ہیں جن کا ہمارے مذہب میں کہیں ذکر نہیں ہے۔ آج کل شادی، بیاہ، مہندی کی تقریبات میں جب تک ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ناچ گانے کو شامل نہیں کر لیا جاتا اس وقت تک انہیں سکون نہیں ملتا بلکہ خوشی کے ہر موقع پر خصوصاً ہوائی فائرنگ کرنا فرض سمجھا جاتا ہے اور اس فائرنگ سے بے گناہ قتل اور زخمی ہو رہے ہیں۔ ہوائی فائرنگ کے موقع پر ہمارے باریش بزرگ، مذہبی لوگ اور اپنے بچوں پر سختی کرنے والے باہمت افراد بھی موجود ہوتے ہیں لیکن وہ بھی بے بس نظر آتے ہیں۔ (پرنس عنایت خان ساہیوال)