مکرمی! ٹائون شپ یو سی 232کے سینکڑوں مکینوں نے ٹائون شپ کے بلاک نمبر11اور 8بی ون میں ٹیوب ویلوں کے کاموں میں تاخیر حربوں واس جانب متعلقہ حکام کی مسلسل عدم توجہی و نااہلی پر سخت احتجاج کیا ہے ٹیوب ویلوں کا کام واسا حکام نے کئی ماہ قتل شروع کیا تھا جو انتہائی سست روی کا شکار ہے بلاک نمبر 8،9،10،11،12اور 15بی ون کے مکین پانی کی شدید ترین قلت کے باعث اذیت کا شکار ہیں بلاک نمبر 16 بی ون کا ٹیوب ویل ان بلاکوں کو پانی فراہم کر رہا ہے۔ عام تاثر ہے کہ کام جان بوجھ کر اس لئے لیٹ کیا جا رہا ہے کہ الیکشن کے دنوں میں سیاسی لوگ ووٹ کے حصول کے لئے ان ٹیوب ویلوں کو کیش کروائیں گے حالانکہ یہ ٹیوب ویل یہاں کے عوام کا حق ہے اور انکے پیسوں سے لگ ایم ڈی واسا لاہور کو صورتحال احوال کا فوری نوٹس لے کر ٹیوب ویلوں سے پانی کی فراہمی فوری شروع کرانی چاہئے۔
(سابق کونسلر محمد سرفراز خاں، ٹائون شپ لاہور)0300-4245280