پڑھے لکھے نوجوان پریشان

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
پڑھے لکھے نوجوان پریشان

مکرمی ! آجکل نوجوان بھی پڑھے لکھے پریشان نظر آ رہے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ بے روزگاری ہے۔بے روزگاری کی شرح بڑھتی جا رہی اور ویسے تو کچھ نوکریاں آئے روز ہی آتی ہیں لیکن اُن کے لئے جو شرائط ہوتی ہیں وہ شاید ہی پوری ہوسکتی ہیں ایک معمولی سی نوکری جونیئر کلرک کی بھی ہو گی تو اُس کے لئے بھی کم سے کم دو سال کا تجربہ مانگتے ہیں جب بیچارے پڑھے لکھے نوجوان کو اگر نوکری ہی نہیں ملے گی تو وہ تجربہ کہاں سے لائے گا اور پھر وہ یا تو خودکشی کر لے گا یا کوئی اور جرائم اختیار کر لے گا اس لئے میری حکومت سے درخواست ہے کہ نوکریوں سے تجربے کی شرائط کو ہٹایا جائے تاکہ پڑھے لکھے نوجوان پریشان نہ ہو سکیں۔ (اعجاز احمد ۔ لاہور)