واپڈا کے اعلیٰ حکام سے درخواست

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
واپڈا کے اعلیٰ حکام سے درخواست

مکرمی! بندہ عرصہ نو سال سے بجلی صارف ہے۔ میں نے آج تک بل کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کی۔ تقریباً تین ماہ پیشتر میں نے اندازہ لگایا کہ میٹر ریڈنگ نہیں دے رہا۔ جس کی اطلاع میں نے دفتر والوں کو دی کہ میٹر خراب ہو گیا ہے۔ اس کو بدل دیں۔ بس جناب والا یہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوگئی جس کی پاداش میں مجھ کو آن گنت چکر لگوائے گئے اور پچیس ہزار روپے رشوت طلب کی گئی اور میٹر ڈفیکٹ کر کے ہر مہینے گیارہ گیارہ ہزار روپے بل بھیج رہے ہیں کیا اس ملک میں ایمانداری کی یہی سزا ہے؟اعلیٰ حکام سے التماس ہے کہ میرا میٹر فوری تبدیل کیا جائے اور ناجائز بل وصول کیا گیا ہے وہ آئندہ بل میں ایڈجسٹ کیا جائے۔(رضوان صادق ،0 G-7 پیلس سٹریٹ نیو کینال پارک ہربنس پورہ لاہور)