اسلام میں عورت کا مقام

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
اسلام میں عورت کا مقام

مکرمی! دورِ جاہلیت میں عورتوں پر بے پناہ ظلم کیا جاتا تھا اُن کو زندہ ہی دفن کر دیا جاتا تھا لیکن اندھیرے کے بعد اُجالا اور رات کے بعد دن تو آتا ہی جب اسلام کی روشنی پھیلی اور دینا نورِ اسلام سے منور ہوئی تو عورت کی عزت اور توقیر میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ انسانیت میں جو مقام مرد کے لئے متعین ہے عورت کو بھی اس مقام پر کھڑا کر دیا گیا اب حقارت کی جگہ عزت و احترام نے لے لی اور نفرتیں محبتوں میں بدل گئی اور اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی جیسے پاکیزہ رشتوں کے ساتھ متعارف کروایا اور عورت کو وہ مقام دلوایا جس کی وہ حقدار تھی۔ (عبدالماجد ۔ گورنمنٹ کالج ٹائون شپ)