اسلامی طرزِ زندگی اپنائیں

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
اسلامی طرزِ زندگی اپنائیں

مکرمی! حصول ملک کے بنیادی اور اہم مقاصد میں سے ایک اہم مقصد اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنا ہے اگر آج پاکستان بدترین دور میں سے گزر رہا ہے تو اس کی تمام تر وجہ دین و اسلام سے دوری ہے۔ ہم صرف نام ہی کے مسلمان رہ گئے ہیں عملاً کردار کچھ نہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور اسلام کے دشمن اپنے ہتھکنڈوں میں کامیاب ہو رہے ہیں ہر جگہ جھوٹ، چوری، سود خوری، حق تلفی اور دیگر بدکاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ اگر ہم اپنے طرز حیات میں تبدیلی لاتے ہوئے اسے اسلامی احکامات کے تحت بنا لیں تو ملک سے جہاں فرقہ ورانہ تعصب کے ساتھ ساتھ مذہبی تقسیم بھی ختم ہو گی بلکہ ہمارا ملک بھی امن و آشتی کا گہواہ بن جائے گا۔ (ذیشان اشفاق ، ماس کمیونیکیشن پارٹ ٹو گورنمنٹ کالج ٹائون شپ لاہور)