گاﺅں بیماریوں کا گڑھ

مکرمی! میں انتہائی پسی ہوئی مجبور بے یارو مدد گار 80% ہیپا ٹائٹس کی مریض آبادی کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں جو ضلع فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ کی یوسی5 کا گاﺅں چک 139 گھمی ہے ۔ جس کے 15 فٹ دور سے سیم نالہ گزرتا ہے مگر بد قسمتی سے سارے گاﺅں کے گندے پانی کو جوہڑوں میں ڈالا جارہا ہے ۔1980 کی دہائی کے بعد نہ تو کوئی ترقیاتی کا م ہوئے اور نہ ہی سیوریج کے لئے کام ہوئے تاکہ گندا پانی سیم تک جا سکتا ۔ لگاتار گاﺅں کے درمیان جوہڑوں میں پانی کھڑا رہنے سے زمینی پانی خراب ہو گیا جو پینے کے قابل نہ رہا ۔لوگ ہیپا ٹائٹس سمیت مختلف موزی بیماریوں کا شکار ہیں ۔ متعدد بار ضلعی انتظامیہ کو بتایا گیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی ۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ پنجاب کے حکام فوری نوٹس لیں۔ ارمان ادریس چٹھہ چک139 گھمی، (0333-6514975)