دیہاتی جوہڑ اور قبضہ گروپ

مکرمی! حکومت پنجاب کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ پنجاب کے ہر گاﺅں میں مویشیوں کو پانی پلانے کے لئے پانی کے جوہر ہیں جو کہ حکومت پنجاب کی ملکیت ہیں اور محکمہ انہار کی طرف سے ان کو سرکاری طور پر پانی بھی منظور ہے۔ اب گاﺅں میں نمبردار، چودھری اور قبضہ گروپ ان جوہڑوں کو مٹی ڈال کر ختم کر رہے ہیں۔ کچھ ہو چکے ہیں اور پانی اپنی زمینوں کو لگا رہے ہیں۔ اب ان جوہڑوں کی وجہ سے ہر گاﺅں میں لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں۔ میری وزیراعلیٰ پناب سے گذارش ہے کہ پنجاب کے تمام دیہی جوہڑوں کو قبضہ گروپ سے واگزار کروا کر جوہڑوں کی جگہ کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق نیلام کر دیا جائے تو حکومت پنجاب کو کروڑوں کی آمدن ہو سکتی ہے اور گاﺅں کے لڑائی جھگڑے اور دشمنیاں بھی ختم ہو سکتی ہیں۔ (ملک محمد سلیم اختر۔ ننکانہ)