بہ صد شکریہ

مکرمی!روزنامہ ”نوائے وقت“ کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر بلا تفریق مجید نظامی صاحب نے قارئین کوپرانے تراشے بھیجنے اور لکھنے کی دعوت دی۔جس میں لاکھوں قارئین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔راقمہ بھی33 سال سے پیارے”نوائے وقت“ کی قاری اور لکھاری ہے اس کی عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے لکھے ہوئے پرانے تراشے بھیجے۔ نظامی صاحب نے فراخدلی سے ہر قاری کی حوصلہ افزائی کی اُن کی جانب سے اُنکی لکھائی بمعہ دستخط خط ملا۔ جسکی میں بہت شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ اُن کو ہمیشہ صحت مند خوش اور جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنے کا علم اٹھانے کی توفیق دیتا رہے۔ آمین ساجدہ حنیف، لاہور