وطن عزیز کا خطرناک ترین مسئلہ آبادی میں اضافہ

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! حکومت سے استدعا ہے کہ وطن کی سلامتی کیلئے ٹی وی والوں کی میٹنگ بُلا کر عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے موثر پروگرام ترتیب دے۔ پروگرام روزانہ شام کے وقت طویل عرصہ کیلئے بار بار دکھایا جائے تاکہ عوام کو بڑھتی ہوئی آبادی کے تباہ کن اثرات سے آگاہی حاصل ہو، جب انہیں آگاہی حاصل ہو گی وہ ضرور خاندان چھوٹا رکھنے کے بارے میں سوچیں گے۔(عبدالقیوم۔ راولپنڈی)