وزیراعظم کے نام کھلا خط !

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی ! محکمہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ سیالکوٹ فیڈرل گورنمنٹ کا اہم محکمہ ہے اس اتنے بڑے شعبہ میں انتہا درجے کی بدنظمی اور بے ترتیبی سمیت کرپشن کا راج ہے۔ اس اہم شعبہ کو سیالکوٹ کے مرکز میں جگہ ملنی چاہئے تھی لیکن اب اس محکمہ کو لاکھوں روپے کے عوض کرائے کی شہر سیالکوٹ کے مرکز سے بہت دور ایک گائوں میں جگہ ملی ہے جہاں سائلین کرایہ اور وقت ضائع کر کے پہنچتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ آج متعلقہ فلاں صاحب چُھٹی پر یا تاریخ بھگتنے کچہری گئے ہیں وغیرہ ۔ اتنے بڑے وفاقی محکمہ میں کوئی سرکاری ہدایات نامہ یا معلومات سے متعلقہ کوئی بورڈ لگوایا نہیں گیا۔ سائلین یہ علم ہی نہیں رکھتے کہ اس محکمہ کے بڑے افسروں کا عہدہ کیا ہے اور کس بڑے افسر کے نام درخواست میں اپنا مؤقف بیان کرنا ہے۔ لوگوں کو یا تو جان بوجھ کر اندھیرے میں رکھا ہے کہ کہیں سائلین کی بڑی تعداد کا ایس ڈی صاحب یا دیگر افسران کو سامنا نہ کرنا پڑ جائے اور یہی بات کرپشن کو تقویت دینے کا باعث ہے۔ (اسماء نوید ۔ صدر بازار کینٹ سیالکوٹ)