معذور بچے کے علاج کیلئے غریب والد کی استدعا

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! میں ایک غریب اور بے بس باپ ہوں ۔ مختلف بیماریوں اور غربت کی وجہ سے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنا بہت مشکل ہو رہا ہے اوپر سے ایک بچہ پیدائش کے بعد معذوری کا شکار ہو گیا اور عرصہ بارہ تیرہ سال سے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رہا۔ اب مختلف ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق اس بچے کا علاج بیرون ملک ممکن ہے لیکن یہ میرے بس میں نہیں کہ میں اپنے بچے کا علاج بیرون ملک سے کروا سکوں۔ لہذا میری وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرزور اپیل ہے کہ میری مدد کی جائے اور میرے بچے کے علاج کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔(عبداللہ ہارون ولد شیخ نور محمد سعید۔ گاؤں نت کلاں گکھڑ منڈی تحصیل وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ ، 0314-7092936)