سپلائی بجلی گلی نمبر 8 اور 9 غلام حسین بھٹی کالونی چونگی امرسدھو

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمیٖ! گلی نمبر  8اور 9 گزشتہ 15 سال سے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں ۔ غلام حسین بھٹی کالونی (داتا ٹائون) کی کل 10 گلیاں ہیں جو تقریباً 600 گھروں پر مشتمل ہیں 8 گلیوں میں بجلی کی سپلائی لائنیں موجود ہیں اور ان گلیوں کے رہائشوں کے گھروں کی بجلی کے کنکشن میٹر بھی دئیے ہوئے ہیں اور اس سہولت سے کافی عرصہ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ جبکہ گلی 8 اور 9 کے مکین بجلی کی سپلائی لائنوں کی سہولت سے تاحال محروم چلے آ رہے ہیں یہ دونوں گلیاں 110 گھروں پر مشتمل ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں اس وقت کے ایم پی اے کی کوششوں سے مذکورہ دونوں گلیوں میں بجلی کے پول لگوا کر ان گلیوں کے مکینوں کو بجلی فراہم کر دی گئی تھی جو کہ ایک ماہ تک اس سہولت سے مستفید ہوتے رہے اس کے بعد واپڈا نے بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا اور پولوں سے بجلی کی تاریں بھی اتار لیں گئیں اور اس کے بعد ان دونوں گلیوں کو بجلی کی سپلائی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ان گلیوں کے رہائشی بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کی سہولت سے بھی محروم چلے آ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مذکورہ رہائشی شدید مشکلات سے دو چار زندگی بسر کر رہے ہیں 2010ء میں ایک درخواست اہل گلی نمبر 8 اور 9 نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی ۔ چیف لیسکو نے اپنے عملہ کے بذریعہ موقع پر بھیج کر مسئلہ کا جائزہ لیا اور اہل محلہ سے تفصیل بابت مسئلہ آگاہ کیا لیکن تاحال معاملہ جوں کا توں ہے۔(منظور احمد، عبدالرحمن، ظفر اقبال، ظہور احمد، و دیگر رہائشی بھٹی کالونی)