قائد ؒاور ہم

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
قائد ؒاور ہم

… (احمد سعید خان)…
قائدنے ہمیں آزادی دی
ہم نے غلامی کو اختیار کیا
قائد نے ہمیں وطن دیا
ہم نے آدھا ملک نثار کیا
قائد نے ہمیں جمہوریت دی
ہم نے آمریت کو اختیار کیا
 قائد سے جو عہد باندھا تھا
وہ عہد نہ ہم نے استوار کیا
 جو حلف اٹھایا مملکت کے لئے
اس حلف سے ہم نے انکار کیا
 آئین جو ہم نے بنایا تھا
 اس کی ہر ایک شق کا انکار کیا
 قانون کے محافظ بن کر ہم نے
 اپنی ہر خواہش پر اصرار کیا
کیا یہ عقل و دانش کے قریں ہے سعیدؔ
ہر معقول بات کا ہم نے انکار کیا
دیکھیں اسے کوئی حق کہتا ہے کہ نہیں
جو میں نے سوچا اس کا برملا اظہار کیا