وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی

مکرمی! سکولوں میں سکیورٹی کے حوالے سے میری ایک تجویز ہے وہ یہ کہ تمام سکول انتظامیہ کو فوری طور پر اس بات کا پابند بنایا جائے کہ ان کے سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے والدین، بھائی وغیرہ کے مکمل ریکارڈ جس میں ان کی تصویر، شناختی کارڈ کاپی، موبائل نمبرز کی تفصیل سکول انتظامیہ کے پاس کمپیوٹر میں محفوظ ہو۔ کمپیوٹر میں پروگرامنگ کروائی جائے کہ اگر کسی بچے کے والدین وغیرہ کا ریکارڈ چیک کرنا ہو تو بچے کا نام و کلاس کمپیوٹر پر ٹائپ کریں تو کمپیوٹر پر فوری بچے کا اور اس کے والدین کا ریکارڈ سامنے آجائے۔ ہم سب نے اکثر سکولوں میں دیکھا ہو گا کہ بعض مرتبہ چھٹی ٹائم سے پہلے ہی ضروری کام کی وجہ سے بچوں کو سکول سے بلا لیا جاتا ہے سکول سے بلانے کے لئے والدین کے علاوہ کوئی بھی رشتہ دار یا جاننے والا چلا جائے تو سکول انتظامیہ بچوں کو ان کے ساتھ بھیج دیتی ہے جو کہ سراسر غلط ہے اس سے بھی خدانخواستہ کوئی حادثہ ہو سکتا ہے۔ والدین کو بچے اغواء ہونے کا خدشہ ہے۔  (وحید یوسف جنجوعہ… وزیر آباد)