منفی طرز عمل اور ترقی و خوشحالی کی منزل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
منفی طرز عمل اور ترقی و خوشحالی کی منزل

مکرمی! جس دیوار کی بنیاد کمزور اور کھوکھلی ہو اسے مضبوط اور اونچا بنانے کی غرض سے اس کے اوپر سیمنٹ اور اینٹیں رکھتے جائیں تو جلد ہی یہ دیوار اپنی کمزور بنیادوں کی وجہ سے زمین پر پڑیگی۔ ہمارے معاشرے کا اور ہمارے حکمرانوں کا بھی یہی طرز عمل ہے اس معاشرہ کا سب سے بڑا عنصر عوام کا رویہ اور طرز عمل اتنا غلط اور منفی ہے جو اس معاشرے کو اگلے 100 برس میں بھی مثالی معاشرہ نہیں بننے دے گا۔ خدارا ہر کوئی اپنا طرز عمل اور رویے درست کرے اور سیدھے طریقے سے اپنے اپنے فرائض انجام دے حکمران معاشرہ کی حالت دیکھ کر مناسب اور اصلاحی اقدامات پر توجہ دیں۔ پھر ہی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی طرف رخ کیا جا سکتا ہے۔ محض وقت گزاری کا نتیجہ بڑا بھیانک نکلے گا۔ (شیر سلطان ملک… ماڈل ٹاؤن لاہور)