عمرہ زائرین کی شکایات

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
عمرہ زائرین کی شکایات

مکرمی! ہم غریب آدمی عمرہ زائرین دیار حبیب کی سعادت کیلئے کمیٹیاں ڈال کر بڑی مشکل سے رقم جمع کرتے ہیں جب ظالم ٹریول ایجنٹوں کے قابو آتے ہیں تو یہ مقامی سفری اور رہائش کے پیکج کے نام پر فراڈ کرتے ہیں۔ رہائش کا فاصلہ کم بتا کر دور رہائش دیتے ہیں۔ رہائشی ہوٹل کی بجائے کم تر رہائش دیکر اپنی آمدنی میں تو اضافہ کر لیتے ہیں لیکن اللہ کے مہمانوں کی بددعائیں ضرور لیتے ہیں۔ ہمارے ارباب اختیار کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ حکومت وقت کا فرض ہے کہ وہاں پر کوئی شکایتی مرکز کا پتہ زائرین کے پیکج پر درج ہو تو اپنی شکایت درج کرا کے مسئلہ حل کرا سکے۔ (عبدالقیوم خاں… بھلہ سٹاپ ملتان روڈ لاہور)