تین سالہ فنی تعلیم کا حاصل؟

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
تین سالہ فنی تعلیم کا حاصل؟

مکرمی! حکام بالا کی خدمت میں گزارش ہے ملک میں فنی تعلیم حاصل کرنے پر بڑا زور دیا جاتا ہے مگر افسوس جو بچے یہ تعلیم حاصل کرتے ہیں ان کے ساتھ ہمارے ادارے غیر منصفانہ سلوک کرتے ہیں۔ میری تعلیم DAE, BA, B.Ed ہے میں نے حال ہی میں ہونے والے پنجاب ایجوکیٹرز 2015 کاNTS ٹیسٹ پاس کیا ہے۔ انٹرویو میں مجھے اس بنیاد پر Reject کردیا گیا ہے۔ میں نے FSC نہیں کی اور (Math-Science Bps-09) آسامی کیلئے FSc Pre-Eng کا ہونا شرط ہے جناب والا! میرا تین سالہ ڈپلومہ جسے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے جاری کیا ہے اوراس پر انٹربورڈ کمیٹی اسلام آباد کا ایکویلنٹ سرٹیفکیٹ (Equivelent certificate) بھی جاری ہو چکا ہے جس کے مطابق تین سالہ ڈپلومہ FSc (Pre-Eng) کے مساوی ہے۔ ہم بھاری فیسیں ادا کر کے ڈپلومہ اور پھر اسکی ایکویلنسی (Equivelency) بنواتے ہیں۔ان سب سرٹیفکیٹس کا کیا فائدہ؟ اگر ہمیں سرکاری نوکری نہیں ملنی آخر کب تک محکمے اپنی من مانی پالیسیز بنا کر قوم کے بچوں کے مستقبل سے کھیلتے رہیں گے؟ (ناصر اقبال s/o محمد صادق 03364755847 بابو صابو بند روڈ لاہور۔35103-1307633-5  NTSرول نمبر (Phase 1)   23-12000620)