قلعہ دیدار سنگھ کے مسائل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
قلعہ دیدار سنگھ کے مسائل

مکرمی! جس طرح عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہے ہیں لیپ ٹاپ دئیے جارہے ہیں طلبہ کو وظیفے اور قرض پررقوم فراہم کی جارہی ہیں جویقیناً احسن مساعی ہیں۔ مکرمی گزشتہ دنوں پنجاب حکومت کی طرف سے وزیر سپورٹس کا اپنی ایک پریس کانفرنس میں دیہادت کی سطح پر سرکاری گرائونڈ منظور کئے جانے کا اعلان تاریخ ساز اور قابل تحسین ہے ایسے دیہادت جہاں پر سرکاری زمین خالی پڑی ہوئی ہے اس بارے سروے کروائے جا رہے ہیں وطن عزیز کی 65 فیصد آبادی دیہادت میں آباد ہے مگر وہ بنیادی سہولتوں صحت تعلیم کھیل اور تفریح سے محروم ہے اگر حکومت پنجاب کی طرف سے دیہادت میں سرکاری گرائونڈ کی منظوری کے لئے باقدہ قانون سازی کرائی گئی تو یقیناً یہ مستحسن فیصلہ ہوگا۔ خادم اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ قلعہ دیدار سنگھ بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اور سیروتفریح کیلئے جناح پارک کی منظوری دی جائے۔( مسز چوہدری آصف بندھیر قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ)