عدم ادائیگی منافع

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
عدم ادائیگی منافع

مکرمی ! ہم کافی سارے پنشنروں نے محکمہ ڈاک جی پی او آفس میں مدت سے اپنے اکائونٹ سیونگ کھولے ہوئے ہیں اور کافی تعداد میں رقوم بغرض منافع سالانہ جمع کروائی ہوئی ہیں مگر افسوس صد افسوس کہ انہوں نے 2008ء کے بعد آج 2014ء تک کوئی ہماری رقوم پر منافع نہیں دیا جس کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔ بذریعہ اخبارات مطلع کر رہے ہیں کہ جلد از جلد منافع ہمارے کھاتوں میں لگائیں اور ہمیں پریشانی سے بچائیں۔ جب ان سے مطالبہ سے کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اے جی آفس ڈائریکٹر فنانس منافع نہیں لگا رہا لہٰذا اس آفس کو بھی مطلع کریں کہ خدارا یہ ظلم نہ کریں اور 2009ء تا 2013ء تک کا منافع لگا دیں۔ شکریہ! (احمد حامد نقشبندی و دیگر پنشنرز ۔ مکان نمبر 2 گلزار مدینہ سٹریٹ کالج روڈ باغبانپورہ لاہور)