سکول کی سڑک تعمیر کی جائے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
سکول کی سڑک تعمیر کی جائے

مکرمی! گورنمنٹ عائشہ گرلز ہائی سکول پسرور ضلع سیالکوٹ جسمیں تقریباً 2ہزار طالبات زیر تعلیم ہیں 50ٹیچرز اور دیگر سٹاف موجود ہے۔ مگر انکے لئے اپروچ روڈ ایک عذاب سے کم نہ ہے۔ اب جبکہ شہر پسرور کی اندرونی اور بیرونی گلیوں میں ٹف ٹائیلز خشتوں سے کام ہو رہا ہے۔ ارباب اختیار سے التماس کی جاتی ہے۔ کہ اس کوٹف ٹائیلز خشتوں سے بنوا کر ہماری تکالیف کا ازالہ کیا جائے یا کم از کم پی سی سی یہ سڑک بنوا کر اہلیان محلہ راہ گیراں اور طالبات و ٹیچرز پر احسان فرمایا جائے۔ (حاجی محمد سرور بٹ)