ریاست بچاﺅ اقدام

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
ریاست بچاﺅ اقدام

مکرمی! ایم اے سلہری صاحب نے نوائے وقت کالم میں باور کرایا کہ سول عدالتوں میں خواری اور تاخیری حربے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ آئین کی بنیاد قرآن اور سنت ہے تو مناسب آئینی ترمیم سے انصاف کا حصول ممکن بنایا جائے کہ اللہ نے تقویٰ کو فضیلت اور عظمت کا حرف آخر قرار دیا ہے اور اسکا حصول انصاف بتایا ہے اعدلو ھو اقربُ للتقویٰ کہہ کر سلہری صاحب کے کالم سے پتہ لگتا ہے کہ انصاف کرنے کے راستے میں ہی رُکاوٹیں ہیں تو انصاف ہو کیسے۔ انصاف کرنا تو ہر حال پڑیگا، سول عدالتوں سے ہو یا فوجی سے۔ فوجی عدالتوں میں آسانی سے انصاف کیا بھی جاتا ہے اور ہوتا بھی ہے، کم از کم سول عدالتوں کی نسبت فوجی محکمہ ریاست کا محافظ ہے حکومت اور پارٹیوں کا نہیں دہشت گرد یا ریاست اور آئین دونوں کے دشمن ہیں۔ ریاست نہ رہے تو آئین اور پارٹیاں کیسی! اب یکسوئی سے ریاست پارٹی کو اپنا کام کرنے دیا جائے تا کہ بعد میں آئین، سیاست اور جمہوریت وغیرہ کی باتیں بھی ہو سکیں۔ کام ادھورا اور بیدلی سے نہ ہو۔ یہ اہل سیاست کے اعتماد اور ایمان کا امتحان ہے۔ پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی۔ )معین الحق 266-Pماڈل ٹاﺅن لاہور (042-35164587