بھارت کی پاکستانی سرحدوں پر فائرنگ

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
بھارت کی پاکستانی سرحدوں پر فائرنگ

مکرمی! بھارت پاکستانی سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پہلے رینجرز پر پھر سویلین آبادی پر حملے دراصل بھارتی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پوری دنیا کو بھارتی غنڈہ گردی کا نوٹس لینا چاہیئے۔ اس قسم کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے امن کیلئے ایک سنگین خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔ اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر بھارتی جارجیت کی مذمت اور روک تھام ہونی چاہیئے۔(عشرت، لاہور)