کشمیر، کشمیریوں اور پاکستان کی اہمیت

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! گاندھی نے 6 اگست 1947ء ایک بیان میں کہا ’’15 اگست کے بعد ریاست کشمیر بالکل آزاد ہو جائے گی تاہم مجھے یقین ہے کہ وہ زیادہ عرصہ تک خود مختار نہ رہے گی بلکہ وہ کسی ایک آئیں ساز اسمبلی میں شامل ہو جائے گی۔‘‘ ’’ریاست میں کشمیریوں کی خواہش ہی بہت بڑا قانونی حق ہے‘‘ اس کا فیصلہ کشمیریوں کی خواہش کے خلاف نہیں کیا جا سکتا۔ (بقول جناب مجید نظامی بغیر جہاد کشمیر کی بازیابی ناممکن ہے) بہتر یہ ہے کہ پاکستان‘ ہندوستان مہاراجہ کشمیر اور کشمیری بیٹھ کر اس معاملہ کا حل معلوم کریں۔ اگر اس طرح فیصلہ ہوگیا تو وہ بہت ہی سودمند ہو گا۔ کشمیر ایک بہت ہی بڑی ریاست ہے اور ہندوستان اور پاکستان کیلئے فوجی لحاظ سے اہم ہے‘‘ (بحوالہ روزنامہ نوائے وقت 7 اگست 1947ئ) کہاں پاکستان اور کہاں کشمیریوں کی اہمیت‘‘ ہمارے حکمرانوں کے لئے لمحہ فکر وعمل۔ (سدرہ حیات لاہور)