وزیراعظم پاکستان سے اپیل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! ماشاء اللہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے تیسری بار وزارت عظمیٰ کی عزت سے نوازا ہے۔ قرآن پاک میں ہے ترجمہ: (جسے چاہتا ہے وہ عزت دیتا ہے جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے) مسلمان ہونے کے ناطے سے ہمارا ایمان ہے امداد و حساب سے نوازنا اللہ کی مہربانی ہے۔ دوسری بار وزیراعظم ہوتے ہوئے آپ نے ایف اے تک تعلیم مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سارے قرآن پاک کا ترجمہ سیکھنے کا عمل مکمل کرنے کاحکم دیا تھا اصل میں اللہ تعالیٰ کے کلام سے ہمدردی اللہ تعالیٰ کو یہ عمل پسند آیا آپ کو تیسری بار وزیراعظم اللہ تعالیٰ نے پھر بنا دیا۔ اب پھر وہی نیک کام ادھورا ہو چکا ہے کچھ سورتیں آیات جو نکال دی گئی ہیں پورا قرآن پاک مکمل ترجمے کے ساتھ مکمل کرنے کاحکم دوبارہ جاری فرمائیں اللہ تعالیٰ مزید آپ کوعزت بخشے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و مددگار ہوگا۔ آمین (محمد فتح اللہ اسلام سٹریٹ گلشن عباسی کالونی ملتان روڈ ،لاہور)