ملکی مسائل سے چھٹکارہ کیسے ممکن ؟

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! ضروریات زندگی کی اشیاء پھلوں، سبزیوں، گھی، چینی، دالیں، آٹا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں دن بدن بے پناہ ہوتے اضافے کی وجہ سے متوسط اور غریب طبقے کیلئے جسم و روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ایک طرف مہنگائی، بیروزگاری اور فاقہ کشی کی وجہ سے جرائم میںدن بدن اضافہ ہورہاہے تو دوسری طرف عوامی مسائل مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ڈکٹیشن پر قیمتوں کا تعین ملک کو مسلسل تباہی کی جانب لے جا رہا ہے۔ ملک اس وقت ناقص حکمت عملی اور کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے گھمبیر مسائل کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔ ملک میں مسائل کے پہاڑ کھڑے ہو چکے ہیں، کرپشن اپنی جڑیں مضبوط، امن و عامہ کی خراب صورتحال، بے روزگاری، مہنگائی، انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹیں اور غریب کو اس کا جائز حق نہ ملنا جبکہ امیر کو توقع سے زیادہ دیا جانا معاشرتی تفریق کا ایک بڑا سبب ہیں۔ غریب کو برابری کے حقوق دے کر اس کی عزت نفس کو مجرح ہونے سے بچایا جانا چاہئے۔ (سمیع الرحمان ضیاء لاہور)