ایک خستہ حال سڑک

مکرمی ! شرقپور سے لاہور روڈ ایک انتہائی خستہ حال سڑک ہے اور اسے دو سال پہلے مکمل طور پر اکھاڑا گیا لیکن تاحال اس کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ارد گرد کے لوگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے آئے دن گاڑیاں بھی خراب ہوتی ہیں۔ شرقپور سے لاہور تک کا فاصلہ تقریباً 35 کلو میٹر ہے جو کہ گھنٹہ سوا گھنٹے میں طے ہوتا ہے اور جس کی وجہ سے لوگوں کے لئے وقت کا ضیاع بھی ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور میری متعلقہ احکام سے اپیل ہے کہ وہ اس روڈ کی جانب توجہ دیں تاکہ اس کی تعمیر کو ممکن بنایا جا سکے۔ (ملک وقاص مظفر ۔ موڑکھنڈا ننکانہ صاحب، فون 0332-4128212)