گداگروں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
گداگروں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل

مکرمی! آپ کے اخبار کی وساطت سے ایک بہت سنگین سماجی مسئلے پر اعلیٰ حکام کی توجہ دلوانا چاہتی ہوں جو کہ ماہ صیام میں عام دنوں کی نسبت گداگروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اب تو ان گداگروں میں بچوں کی ایک بڑی تعداد نظر آتی ہے جو کہ پاکستان کے مستقبل کا ایک تاریک پہلو ہے میری حکام اعلی سے گزارش ہے کہ یہ چائیلڈ پروڈکشن کے حوالے سے کام کریں اور یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اسلئے ہمیں ان بچوں کو گداگروں کی تحویل سے نکال کر اعلیٰ تعلیم دلوانے کیساتھ ساتھ اچھا شہری بننے میں بھی مدد فراہم کرنی چاہئیے معاشرے کو اس سماجی برائی سے پاک کرتے ہوئے کم سن بچوں میں بھیک مانگنے کا رجحان جڑ سے ختم کرنا ہو گا۔(صدف نثار، لاہور گریژن یونیورسٹی)